امریکہ نے 'یو ایس ایس مشی گن' جنوبی کوریا میں متعین کر دی

یو ایس ایس مشی گن کی تعیناتی کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کے بحری بیڑے فوجی مشقیں کریں گے: جنوبی کوریا وزارت دفاع

2000551
امریکہ نے 'یو ایس ایس مشی گن' جنوبی کوریا میں متعین کر دی

امریکہ نے دنیا کی بڑی ترین آبدوزوں میں سے ایک 'یو ایس ایس مشی گن' کو جنوبی کوریا  میں متعین کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے سے ایک دن بعد امریکہ کی کروز بیلسٹک میزائل والی  آبدوز 'یو ایس ایس مشی گن'  جنوبی کوریا کی بوسان بندرگاہ  پہنچ گئی  ہے۔

جنوبی کوریا وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ یو ایس ایس مشی گن کی تعیناتی کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کے بحری بیڑے، شمالی کوریا کی طرف سے جوہری خطرے کے مقابل  اپنی اسپیشل آپریشن  صلاحیت کی پیمائش کے لئے، فوجی مشقیں کریں گے۔

جنوبی کوریا کی جنوب مشرقی بندرگاہ بوسان پر متعین یو ایس ایس مشی گن کے یہاں قیام کے عرصے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس مشی گن امریکہ کی 'اوہائیو گریڈ' کی 4 آبدوزوں میں سے ایک ہے۔ آبدوز کیموفلاج  کے ساتھ ساتھ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی  اور کروز میزائل فائر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 170 میٹر لمبی اور 18 ہزار ٹن وزنی یہ آبدوز دنیا کی بڑی ترین آبدوزوں میں شمار ہوتی ہے۔

امریکہ نے آخری دفعہ 2017 میں یو ایس ایس مشی گن کو باسون بندرگاہ بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں