امریکہ: ہم 24 ہزار سے زائد افغانیوں کو افغانستان سے نکال چُکے ہیں

ستمبر 2021 سے اب تک ہم 24 ہزار سے زائد افغانیوں کو امریکہ اور دیگر تین ممالک میں پناہ دے چُکے ہیں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1999122
امریکہ: ہم 24 ہزار سے زائد افغانیوں کو افغانستان سے نکال چُکے ہیں

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ "ستمبر 2021 سے اب تک ہم 24 ہزار سے زائد افغانیوں کو امریکہ اور دیگر تین ممالک میں پناہ دے چُکے ہیں۔

بلنکن نے کہا ہے کہ 2021 میں افغانستان سے انخلاء کے بعد   ہم نے انخلاء سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں افغان غازیوں اور شہریوں کی قائم کردہ افغان انخلاء"AfghanEvac" نامی تنظیم کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودگی کے دوران امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان غازیوں اور شہریوں کی محفوظ شکل میں کسی اور جگہ منتقلی کے بارے میں صدر بائڈن کے وعدے کو پورا کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ "ہماری حکومت ، اپنے شہریوں اور مقامی ساجھے داروں کی فراخ دِلی کی بدولت ستمبر 2021 سے لے کر اب تک 24 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو امریکہ اور دیگر تین ممالک میں اقامت دے چُکی ہے۔ ہم مزید افغانوں کو امریکہ لانے اور ان کی امریکی معاشرے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔



متعللقہ خبریں