ہیٹی میں شدید بارشیں،15 افراد ہلاک
ہیٹی میں ہونے والے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور آَٹھ لا پتہ ہو گئے
ہیٹی میں ہونے والے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور آَٹھ لا پتہ ہو گئے۔
ہیٹی کی سول ڈیفینس ایجنسی کے مطابق، سیلاب کے باعث ملک بھر 13400افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سات ہزار چار سو سے زائد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پندرہ افراد ہلاک اور آٹھ لا پتہ ہو گئے ہیں۔
ہیٹی کے وزیراعظم آریئل ہنری نے کہا ہے کہ حکومت اس آفت کی وجہ سے مقامی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
ہیٹی میں سال 2016 میں آنے والے میتھیو سمندری طوفان سے آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں
ویت نام : عمارت میں آگ لگ گئی،14 افراد ہلاک 6 زخمی
ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کی ایک عمارت میں لگی آگ سے 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے
سوڈان کے علاقے دارفر میں صورتحال انتہائی بیانک بن چکی ہے، اقوام متحدہ
فاشیر شہر میں "شہریوں پرجان لیوا حملوں اور نسلی ٹارگٹ کے حوالے سے دہشت ناک بیانات سے عوام خوفزدہ ہیں