سوڈان میں صورتِ حال تشویشناک

سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کے مطابق گورنر فتح اللہ الحاک احمد نے ہنگامی حالت میں توسیع کا حکم نامہ جاری  کردیا ہے

1993357
سوڈان میں صورتِ حال تشویشناک

سوڈان کی بحیرہ احمر کی ریاست میں گزشتہ ماہ اعلان کردہ ہنگامی حالت کی مدت میں  آج رات سے 3 ماہ کے لیے توسیع  کردی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کے مطابق گورنر فتح اللہ الحاک احمد نے ہنگامی حالت میں توسیع کا حکم نامہ جاری  کردیا ہے۔

ریڈ سی سیکیورٹی کمیٹی نے ریاست میں دراندازی کرنے والے سلیپر سیلز کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے کرفیو اور چوکیوں میں اضافہ جیسے سخت اقدامات کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مذکورہ فیصلے  اپریل کے وسط سے فوج کے ساتھ تنازعہ میں  مصروف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (ایچ ڈی کے) ملیشیا کی دراندازی کی وجہ سے کیے گئے ہیں ۔

خرطوم کے کچھ حصوں میں تعینات فورسز کا معائنہ کرتے ہوئے، سوڈان کی خودمختاری کونسل کے صدر اور آرمی کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان نے دھمکی دی کہ اگر یہ نیم فوجی دستے ان اپنے سرگرمیوں سے باز نہیں آتے ہیں تو وہ وہ ان کے خلافسخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  مسلح افواج فتح تک لڑنے کے لیے تیارہے  اور وہ باغیوں کو  شکست سے دو چار کریں گے  اور اب فتح بہت قریب ہے۔

دوسری جانب ایچ ڈی کے نے فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جنگ بندی پر قائم  ہیں  اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔

دریں اثنا، صحت کے ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، دارالحکومت خرطوم کے میگوما یتیم خانے میں 11 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

نیشنل پریس کی خبروں میں بتایا گیا کہ بچوں کی موت تنازعات، صحت کی سہولیات کی کمی، غذائی قلت اور بجلی کی بار بار کٹوتی کی وجہ سے کچھ دیکھ بھال کرنے والوں کے فرار ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

فریقین نے نے 20 مئی کو امریکہ اور سعودی عرب کے ذریعے ایک ہفتے کی جنگ بندی   کی تھی اور  

فریقین نے 29 مئی کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جنگ بندی معاہدے میں مزید 5 دن کی توسیع پر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں