آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکراتی پیش رفت خوش آئند ہے:امریکہ

امریکی وائٹ ہاوس کے  مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت خّوش آئند ہے

1982522
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکراتی پیش رفت خوش آئند ہے:امریکہ

امریکی وائٹ ہاوس کے  مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت خّوش آئند ہے ۔

سلیوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  آذری وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور آرمینی وزیر خارجہ ارارات مرزویان کا وائٹ ہاوس میں خیرمقدم کیا گیا ہے امریکہ، دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے ،امید ہے کہ ایک پائیدار اور منصفانہ معاہدہ دونوں ممالک اور خطے کے لیے سودمند ہوگا۔

 واضح رہے کہ  امریکہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذکرات کی میزبانی کی ہے جس کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ پیر کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی تھی ۔

بلنکن نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرربراہوں  سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے امن مذاکرات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت امریکی حمایت کا بھی  یقین دلایا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں