سوڈان میں تصادم پر مشرقی افریقی کمیونٹی کا اطہار تشویش

پائیدار امن کے لیے تمام سفارتی راہوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے

1977079
سوڈان میں تصادم پر  مشرقی افریقی کمیونٹی کا اطہار تشویش

ایسٹ افریقن کمیونٹی   نے سوڈان میں تنازعہ پر "گہری تشویش"  کا اظہار کیا ہے۔

EAC کی طرف سے دیے گئے بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ سوڈان میں اندرونی تنازعات براعظم کے دیگر علاقو  ں کو بھی  متاثر کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا  گیا ہے کہ  "EAC ہمارے پڑوسی ملک میں جاری تنازعات پر گہری تشویش رکھتی ہے اور فریقین کے درمیان دشمنی ختم کرنے اور جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔"

علاقائی اور عالمی حل کے طریقہ کار کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ پائیدار امن کے لیے تمام سفارتی راہوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ خواتین اور بچے تنازعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے  ہیں۔

افریقی یونین اور بین الحکومتی ترقیاتی اتھارٹی سمیت کئی اداروں نے سوڈان کے لیے ہنگامی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور مختلف شہروں میں 15 اپریل کی صبح سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں  چھڑی تھیں۔

بتایا  گیا ہے کہ ان  جھڑپوں میں 270 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2600 سے زیادہ شہری اور فوجی زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں