امریکی و روسی وزرائے خارجہ کا رابطہ،امریکی صحافی کی گرفتاری زیرغور

امریکی امور خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلنکن نے روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کااظہارکیا اور صحافی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا

1968867
امریکی و روسی وزرائے خارجہ کا رابطہ،امریکی صحافی کی گرفتاری زیرغور

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  اور روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

امریکی امور خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلنکن نے روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کااظہارکیا اور صحافی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔

امریکی امور خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزارئے خارجہ نے امریکا روس سفارتی مشن کے لیے سازگار ماحول بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ روسی وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب  سے ٹیلیفونک گفتگو میں روس میں گرفتارامریکی صحافی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکی صحافی کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی، امریکا کا صحافی کے کیس کو سیاسی رنگ دےکر ہلچل مچانا ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ روس نے وال اسٹریٹ جرنل کے ماسکو بیورو میں کام کرنے والے امریکی صحافی  کو امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں جمعرات کو گرفتارکیا تھا۔



متعللقہ خبریں