امریکہ میں بگولوں اور طوفان سے ہلاکتوں میں اضافہ

طوفان سے  ٹینیسی میں 9، آرکنساس میں 5، انڈیانا میں 3، الینوائے میں 4، میمفس میں 3 افراد، جن میں سے 2 بچے  تھے اور مسیسیپی اور الاباما میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا

1968823
امریکہ میں بگولوں اور طوفان سے  ہلاکتوں میں اضافہ

متحدہ امریکہ کے وسطی  مغربی اور جنوبی ریاستوں  کو اپنی زد میں لینے والے ہوا کے بگولوں سے  رونما  ہونے والے حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔

قومی موسمیاتی سروس نے اطلاع دی ہے کہ آرکنساس، مسیسیپی، آئیووا، ٹینیسی، الینوائے اور وسکونسن ریاستوں میں  گزشتہ رات سے کل صبح تک 8 ریاستوں پر محیط وسیع علاقے میں 57 سے زیادہ  طوفانی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

طوفان سے  ٹینیسی میں 9، آرکنساس میں 5، انڈیانا میں 3، الینوائے میں 4، میمفس میں 3 افراد، جن میں سے 2 بچے  تھے اور مسیسیپی اور الاباما میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

ملک میں  بجلی کی عدم ترسیل  کا جائزہ  لینے والے "PowerOutage.US"  ویب سائٹ  کے مطابق  ڈیڑہ لاکھ سے زائد مکانات اور دکانوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

متعلقہ ادارے  بگولوں اور طوفان سے  ہونے والے جانی و مالی نققہ ادارے  بگولوں اور طوفان سے ؛صانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں