امریکہ، الاباما میں ایمبولنس ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 افراد ہلاک

ریاست برمنگھم میں ایک شخص کی جانب سے چہل قدمی کے دوران ناسازگی طبیعت کے مسائل کی اطلاع کے بعد ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو علاقے کو روانہ کیا گیا تھا

1969037
امریکہ، الاباما میں ایمبولنس ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر گرنے  سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق ریاست برمنگھم میں ایک شخص کی جانب سے چہل قدمی کے دوران ناسازگی طبیعت کے مسائل کی اطلاع کے بعد ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو علاقے کو روانہ کیا گیا۔

"یورو کاپٹر ای سی 130" قسم کا ایمبولینس ہیلی کاپٹر جس پر  عملے کے 3 افراد  سوار تھے شیلبی کاؤنٹی کے قریب گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع دینے  والے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ  ہیلی کاپٹر میں سوار 3 اہلکاروں میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ 2 زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں