ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت

دونوں وزراء نے  ترکیہ، شام، ایران اور روس کے درمیان چار فریقی اجلاس پر بھی مشاورت کی

1959699
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے اور شام اور یوکرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے تحریری بیان کے مطابق عبداللہیان نے لاوروف سے فون پر بات کی۔

اپنے ممالک کے درمیان طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کا جائزہ لیتے ہوئے، دونوں وزراء نے  ترکیہ، شام، ایران اور روس کے درمیان چار فریقی اجلاس پر بھی مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران جہاں یوکرین کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، عبداللہیان نے اپنے ملک کے "یوکرین میں سیاسی حل اور بات چیت پر توجہ مرکوز کرنے کے اصولی نظریہ" کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں