برازیلی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ، قیام امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش

عالمی برادری کو اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے  کوششیں صرف کرنی چاہییں

1954781
برازیلی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ، قیام امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش

برازیلی صدر لوئز اناسیو دا سلوا نے  یوکرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

لو لا دا سلوا نے   اس بات چیت کےحوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم امن کے قیام کی کوششیں کرین گے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ برازیل  قیام امن   کی  ہر ممکنہ کوششوں میں  اپنا حصہ ڈالے گا ، جس کااظہار انہوں نے صد رزیلنسکی سے کیا ہے۔

 زیلنسکی کو دونوں ممالک کے مابین  جاری جنگ کے خاتمے کے لیے  اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار  ہونے  کا ذکر کرنے والے دا سلوا  کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے  کوششیں صرف کرنی چاہییں۔

خیال رہے کہ لو دا سلوا نے اکتیس جنوری کو اپنے بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے "ممالک کا گروپ" تشکیل دینے کی تجویز  پیش کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں