انڈونیشیا میں سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 11 مئی کو ماراپی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں جمع ہوئی چٹان، راکھ اور مٹی کے ڈھیر کے گرنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے جانی نقصان ہوا

2140425
انڈونیشیا میں سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی

انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

انٹارا نیوز ویب سائٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ماراپی آتش فشاں کے پھٹنے   اور   پتھروں، راکھ اور مٹی کے ڈھیر کے پھسلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی اور زخمیوں کی تعداد 44  تک پہنچ گئی ہے۔

مظہری نے بتایا کہ 20 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل ابھی بھی جاری ہے، انہوں نے  جان گنوانے والوں کی تعداد  میں اجافہ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 11 مئی کو ماراپی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں جمع ہوئی چٹان، راکھ اور مٹی کے ڈھیر کے گرنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے جانی نقصان ہوا۔



متعللقہ خبریں