روسی و آذری صدور کے درمیان رابطہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آذری ہم منصب الہام علی ایف نے  دو طرفہ تعاون اور آذربائیجان ۔آرمینیا سرحدی  استحکام  اور بحالی امن  کے موضوعات ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے

1946799
روسی و آذری صدور کے درمیان رابطہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

 روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آذری ہم منصب الہام علی ایف نے  دو طرفہ تعاون اور آذربائیجان ۔آرمینیا سرحدی  استحکام  اور بحالی امن  کے موضوعات ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 آذری ایوان صدارت کےمطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں  دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون سمیت  مشترکہ توانائی و مواصلاتی منصوبوں پر غور کیا گیا ۔

  اس بات چیت میں جنوبی قفقاز علاقے کی موجودہ صورت حال سے  متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آذری۔آرمینی سرحد پر استحکام و سلامتی کی بحالی کےلیے  ضروری تدابیر کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

 بات چیت میں علاوہ ازیں، روس،آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سہ رکنی مطابقت کو بلا مشروط نافذ کرنے کی بھی تائید کی گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں