امریکی صدر جو بائیڈن کا عراقی وزیر اعظم سوڈانی سے ٹیلی فونک رابطہ
بائیڈن نے عراق کے ساتھ طے اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کی

امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ الا سوڈانی نے عراق کی اقتصادی ترقی سمیت علاقائی و عالمی سلامتی معاملات پر غور کیا ہے۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی صدر بائڈن اور عراقی وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بائیڈن نے عراق کے ساتھ طے اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کی، اور عراق کی خودمختاری اور آزادی کو مضبوط بنانے کے لیے سوڈانی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
رہنماؤں نے عراق کی معیشت کے حوالے سے سوڈانی کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا اور امریکہ نے ان پالیسیوں کی منظوری کے لیے تیار ہونے کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بائیڈن نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے آئندہ ہفتے دورہ واشنگٹن کا خیر مقدم کیا ہے، دونوں سربراہان نے اس چیز کی ضمانت دی ہے کہ یہ داعش کو ایک بار پھر عراقی عوام، علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہ آئندہ کے مہینوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاوس میں موجود اردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی اس بات چیت میں شریک تھے اور انہوں نے مشترکہ سٹریٹیجک انفرا سٹرکچر منصوبوں سمیت اپنے ملک کی عراق کے لیے حمایت و تعاون پر زور دیا ہے۔