صومالیہ: فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم الشباب کا حملہ، 5 فوجی شہید

دہشت گردوں نے بم سے مسلح 3 گاڑیوں کے ساتھ بیس پر حملہ کر دیا جس  کے بعد شدید جھڑپ شروع ہو گئی: جنرل اوڈووا یوسف ریج

1934053
صومالیہ: فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم الشباب کا حملہ، 5 فوجی شہید

صومالیہ کے وسطی علاقے شابل میں فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 5 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

صومالیہ فوج کے کمانڈروں میں سے جنرل اوڈووا یوسف ریج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  صبح کے وقت الشباب کے دہشت گردوں نے بم سے مسلح 3 گاڑیوں کے ساتھ بیس پر حملہ کر دیا جس  کے بعد شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔

ریج کے مطابق جھڑپ میں کرنل ابشیر شتاقی سمیت 5 فوجی شہید ہو گئے ہیں اور الشباب  کے کم از کم 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

الشباب دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں