امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں: نکولس مادورو

مادورو نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات کی بحالی چاہتا ہے،ٹرمپ کے دور کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُس دور میں وینیزویلا کو انتہا پسند پالیسیوں کا سامنا تھاالبتہ ہم اب امریکی حکام سے مکالمت چاہتے ہیں

1927751
امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں: نکولس مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ملک پر پابندیوں کے باوجود ہم امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

 سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں مادورو نے کہا کہ وینیزویلا موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومتوں کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات کی بحالی چاہتا ہے،ٹرمپ کے دور کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُس دور میں وینیزویلا کو انتہا پسند پالیسیوں کا سامنا تھاالبتہ ہم اب امریکی حکام سے مکالمت چاہتے ہیں۔

مادورو نے کہا کہ امید ہے کہ ہمیں امریکہ سے مثبت جواب ملے گا جو کہ اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے مثبت  روش اپنائے گا۔

دوسری جانب  مادورو نے برازیل کے نو منتخب صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کو مبارک باد کا پیغام  دیتے ہوئے ان کےلیے  نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا  ہے۔



متعللقہ خبریں