جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا امکان نہیں ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے  کہا ہے کہ  شمالی کوریا سے در پیش خطرات  کے پیش نظر جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں  کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے

1927122
جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا امکان نہیں ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے  کہا ہے کہ  شمالی کوریا سے در پیش خطرات  کے پیش نظر جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں  کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے ۔

بائیڈن کا یہ بیان  جنوبی کوریائی ہم منصب  یون سُک یئول کے امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کےلیے رابطہ کرنے کے بعد  سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ   دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا امکان نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریائی صدر نے  چوسون یلبو اخبار  سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ  شمالی کوریا کے جارحانہ اقدامات کے پیش نظر امریکہ کے ساتھ  مشترکہ منصووں اور فوجی مشقوں کے لیے امریکہ سے مذاکرات جاری ہیں جس کا امریکہ نے بھی مثبت جواب دیا ہے۔

شمالی کوریا  نے گزشتہ سال نوے عدد میزائل  تجربات کیے تھے جس سے جزیرہ نما کوریا اور مشرقی ایشیا میں کشیدگی کا ماحول موجود رہا ہے حتی سال نو کے آغاز پر بھی اس نے بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں