امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں، صدر بائڈن نے چھُٹی لے لی

حالیہ 40 سالوں کے اس شدید ترین برفانی طوفان میں ہلاکتوں کی تعداد 65  ہو گئی، طوفان زدہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں

1924769
امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں، صدر بائڈن نے چھُٹی لے لی

امریکہ میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

برفانی طوفان ملک کے ایک بڑے حصے کو   لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اور روز مرّہ معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 65  ہو گئی ہے۔ اموات میں سے 34 نیو یارک میں واقع ہوئی ہیں۔

حالیہ 40 سالوں کے اس شدید ترین برفانی طوفان نے ملک بھر میں لاکھوں رہائشی مکانات اور کاروباری مقامات کو متاثر کیا ہے۔  طوفان زدہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکہ کے محکمہ برائے اوقیانوس و ماحولیات نے طوفان  کو نسلوں بعد پیش آنے والا طوفان قرار دیا ہے۔

ملک بھر میں نامساعد موسمی حالات کا سامنا ہے اور صدر جو بائڈن بھی اپنے کنبے کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھُٹی پر چلے گئے ہیں۔

صدر بائڈن کا تعطیلات کے لئے کریبئین جانا، خاص طور پر کنزرویٹو حلقے  کی، تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں