روس: ہم صدر ایردوان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں

ہم، ترکیہ، روس اور شام کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لئے، شامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں: بوگڈانوف

1919880
روس: ہم صدر ایردوان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں

روس نے کہا ہے کہ ہم ترک، روسی اور شامی حکام کے درمیان اجلاس کی سوچ کو مثبت خیال کرتے ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے پیش کردہ "ترکیہ، روس اور شام کے درمیان سہ فریقی اجلاس" کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بوگڈانوف نے کہا ہے کہ اس سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لئے روس، شامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہے۔



متعللقہ خبریں