برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید برفباری، فضائی وبری آمدورفت بند
برطانوی میڈیا نے کہا کہ کینٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں ٹرین سروس متاثر ہوگئیں جبکہ اسٹینسٹڈ اور گیٹ وک ہوائی اڈوں کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے
1917625
برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری کے باعث زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبرکے مطابق، گلوسٹر شائر میں سڑک پر برف کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گلوسٹر شائر میں ڈرائیورز گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے۔
برطانوی میڈیا نے کہا کہ کینٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں ٹرین سروس متاثر ہوگئیں جبکہ اسٹینسٹڈ اور گیٹ وک ہوائی اڈوں کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ صحات عامہ کی ایجنسی نے شہریوں کے لیے انتباہ بھی جاری کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے