تنزانیہ میں مسافر طیارہ جھیل میں جا گرا

تنزانیہ پولیس کے مطابق،خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے البتہ   طیارے میں سوار چھبیس مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے

1902701
تنزانیہ میں مسافر طیارہ جھیل میں جا گرا

تنزانیہ میں ایک مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے وکٹوریا جھیل میں گر گیا ۔

 تنزانیہ پولیس کے مطابق،خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے البتہ   طیارے میں سوار چھبیس مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ دارالسلام سے بوکوبا جا رہا تھا جس میں انتالیس مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے ۔

 صدر سامیا سلوحو حسن نے اس حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ" پرسیشین ایئر"  کے طیارے کے گرنے کی افسوس ناک خبر مجھےملی،امدادی کاروائیاں جاری ہیں لہذاس پر امن رہا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں