آذربائیجان: ہم نے لاچین، زابوہ اور سوس کا کنٹرول  سنبھال لیا ہے

آج 26 اگست کو ہم آذربائیجان والے لاچین شہر میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ میں لاچین کے تمام باشندوں اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاچین زندہ باد۔ آذربائیجان زندہ باد: الہام علی ییف

1872639
آذربائیجان: ہم نے لاچین، زابوہ اور سوس کا کنٹرول  سنبھال لیا ہے

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ "ہم نے لاچین اور زابوہ اور سوس کا کنٹرول  سنبھال لیا ہے"۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں علی ییف نے کہا ہے کہ " آج 26 اگست کو ہم آذربائیجان والے لاچین شہر میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ آذری فوج، لاچین شہر میں متعین ہو گئی ہے۔ زابوہ اور سوس دیہات بھی ہمارے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔ میں لاچین کے تمام باشندوں اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاچین زندہ باد۔ آذربائیجان زندہ باد"۔

واضح رہے کہ دوسری قاراباغ جنگ کے بعد 10 نومبر 2020 کو  آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی اعلامیے کی رُو سے لاچین شہر اور زابوہ اور سوس دیہاتوں  پر مشتمل "لاچین راہداری" نامی گزرگاہ سے روسی یونٹوں اور آرمینی آبادی کے انخلاء کے بعد مذکورہ  علاقے باکو انتظامیہ کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں