یوکرینی عوام امن چاہتے ہیں،جنگ فوری بند کی جائے:اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ  اس جنگ کے نتیجے میں محاذ آرائی،عدم مساوات،طبی مسائل اور وبا کے بعد عالمی معیشت  اور ماحولیاتی بحران  بڑھتا چلا جا رہا ہےجس سے عالمی نظام کو نئی   خامیاں بھی لاحق ہو چکی ہیں لہذا جنگ فوری روکی جائے

1872050
یوکرینی عوام امن چاہتے ہیں،جنگ فوری بند کی جائے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  یوکرین کے یوم آزادی پر طرفین سے امن کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرینی عوام کو اس وقت امن  کی اشد ضرورت ہے ۔

گوٹیرس نے روس۔یوکرین جنگ  سے متعلق کہا کہ اس بے معنی جنگ کے نتائج یوکرین  سمیت دیگر ممالک  کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

 سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ  اس جنگ کے نتیجے میں محاذ آرائی،عدم مساوات،طبی مسائل اور وبا کے بعد عالمی معیشت  اور ماحولیاتی بحران  بڑھتا چلا جا رہا ہےجس سے عالمی نظام کو نئی   خامیاں بھی لاحق ہو چکی ہیں ،خوراک، کھاد اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور کروڑوں انسانوں کو بھوک،  غریبی اور غذائی نشونما میں کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ،قوی امکان ہے کہ  اگلے سال دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں