امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں: بلنکن

امریکہ 54 افریقی ممالک میں سے ہر ایک کو مساوی سمجھتا اور سب کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1865371
امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں: بلنکن

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں۔

انتھونی بلنکن نے 7 تا 8 اگست کے دورہ جنوبی افریقہ  کے دوران 'پریٹوریا یونیورسٹی' میں خطاب کیا۔

خطاب میں بلنکن نے صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی افریقہ پالیسی کے بارے میں بیانات دئیے اور کہا ہے کہ "امریکہ 54 افریقی ممالک میں سے ہر ایک کو مساوی سمجھتا اور سب کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ذیلی صحارا ئی افریقی ممالک کو ایک بڑی اسٹریٹجک طاقت خیال کرتا ہے اور افریقی اقوام  کے ساتھ ،اقتصادیات، ماحولیات، توانائی، جمہوریت اور بین الاقوامی تعلقات جیسے موضوعات میں ، بحیثیت مساوی ساجھے دار کے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے 7 اگست  کو جوہانز برگ  سے افریقہ ٹوئر کا آغاز کیا۔ ان کا دورہ جنوبی افریقہ، جمہوریہ کانگو اور روانڈا کا احاطہ کرتا ہے۔

اس دورے کا روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے دورہ افریقہ سے فوراً بعد کیا جانا مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔

روس۔ یوکرین بحران میں افریقی ممالک  کا غیر جانبدارانہ اور ڈائیلاگ کا حامی موقف  اس دورے کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں