پیرا گوئے کے سینیٹر کی پُراسرار موت، لاش جھیل سے برآمد

سینیٹر'زلما گومیز' کی موت حادثاتی ہے یا قتل، جامع تحقیقات شروع کروا دی گئیں

1862502
پیرا گوئے کے سینیٹر کی پُراسرار موت، لاش جھیل سے برآمد

جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں سینیٹر' زلما گومیز 'کی لاش جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔

پیراگوئے ذرائع ابلاغ کے مطابق آلتو پارانا میں واقع  جھیل 'ایکرے' سے برآمد ہونے والی لاش پر ضروری تحقیقات کے بعد ثابت ہوا ہے کہ لاش 61 سالہ سینٹر گومیز کی لاش ہے۔

اٹارنی دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گومیز کی موت کے  حادثاتی یا قتل ہونے سے متعلق جامع تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

اگرچہ ذرائع ابلاغ میں گومیز کے جھیل میں گرنے اور سر کے کسی سخت جسم سے ٹکرانے سے متعلق دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن عینی شاہد، گومیز کے نواسے ، کا کہنا ہے کہ انہوں نے گیومیز کو جھیل میں گرتے نہیں دیکھا۔



متعللقہ خبریں