20 مزید ممالک یوکرین کو فوجی امداد دیں گے: امریکہ

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نےکہا کہ  یوکرین کےلیے اضافی امداد کا موضوع حوصلہ افزا ہے جبکہ  20 ممالک نے مزید اسلحہ فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں  توپ کے گولے،بری دفاعی نظام،ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہونگی

1831247
20 مزید ممالک یوکرین کو فوجی امداد دیں گے: امریکہ

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ 20 ممالک یوکرین کومزید اسلحہ فراہم  کریں گے۔

لائیڈ آسٹن اور امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے 47 ممالک سے وابستہ دفاعی حکام اور یوکرینی دفاعی رابطہ گروپ  کے ویژول اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد وزیر دفاع آسٹن نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں آسٹریا،بوسنیا،کوسوو،کولومبیا اور آئرلینڈ میں بھی شرکت کی ۔

 آسٹن نے اس موقع پر  یوکرین کی فوجی امداد میں شامل ممالک  کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  یوکرین کےلیے اضافی امداد کا موضوع حوصلہ افزا ہے جبکہ  20 ممالک نے مزید اسلحہ فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں  توپ کے گولے،بری دفاعی نظام،ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہونگی ۔

امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ  یوکرینی  ساحلوں کی حفاظت کے لیے ڈنمارک   ہارپون میزائل دے گا جبکہ  جمہوریہ چیک نے بھی ٹینک،راکٹ اور ہیلی کاپٹر دینے کی حامی بھری ہے،علاوہ ازیں ،ناروے،یونان،پولینڈ اور اٹلی بھی یوکرین کو  جدید توپیں فراہم کریں گے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں