ہم استنبول مذاکرات سے ڈائیلاگ، فائر بندی اور فوری امن سمجھوتے کی امید رکھتے ہیں: فرانچسکو روکا

پوری دنیا کی طرح ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ جھڑپوں سے متاثرہ شہریوں کے مصائب کا خاتمہ ہو اور مسئلے کا کوئی حل تلاش کیا جائے: فرانچسکو روکا

1803674
ہم استنبول مذاکرات سے ڈائیلاگ، فائر بندی اور فوری امن سمجھوتے کی امید رکھتے ہیں: فرانچسکو روکا

بین الاقوامی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ تنظیم IFRC کے سربراہ فرانچسکو روکا نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ استنبول میں جاری روس۔ یوکرین مذاکرات میں فریقین فائر بندی اور امن سمجھوتے پر متفق ہو جائیں گے۔

اقوام متحدہ جنیوا آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روکا نے کہا ہے کہ ہم صدر ایردوان کے افتتاحی خطاب کے بعد شروع ہونے والے استنبول مذاکرات سے باخبر ہیں۔

روس اور یوکرین کے وفود کے لئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم استنبول مذاکرات سے ڈائیلاگ، فائر بندی اور فوری امن سمجھوتے کی امید رکھتے ہیں۔ پوری دنیا کی طرح ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ جھڑپوں سے متاثرہ شہریوں کے مصائب کا خاتمہ ہو اور مسئلے کا کوئی حل تلاش کیا جائے۔

روکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں کوئی بھی طبقہ ایسا نہیں ہے کہ جسے جھڑپوں سے نقصان نہ پہنچا ہو۔ ملکی آبادی کے ایک تہائی یعنی اندازاً 18 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ 10 ملین افراد مہاجر ہو گئے ہیں جن میں سے 6،5 ملین ابھی تک ملک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ خراب صورتحال ماریوپول شہر کی ہے۔ شہر تک رسائی نہیں ہو پا رہی اور شہری پانی خوراک اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم شرائط میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں