روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، یوکرین کی صورتحال پر بات چیت

1791470
روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لاوروف اور عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

مذاکرات میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری مذاکرات کے حوالے سے ایران کے نیوکلئیر سمجھوتے پر غور کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس سمجھوتے کی بحالی کا تمام فریقین کو، بلا تفریق تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے، مساوی حقوق کا مالک بنانا ضروری ہے۔ 

مذاکرات میں مسئلہ شام اور یوکرین کی صورتحال سمیت بین الاقوامی و علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں