امریکی آبدوز روسی سمندری حدود میں داخل،روس کا احتجاج

روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی

1777722
امریکی آبدوز روسی سمندری حدود میں داخل،روس کا احتجاج

مشرق بعید میں  پیسیفک جزائر کےنزدیک امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

امریکی آبدوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر  روسی وزارت دفاع نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔



متعللقہ خبریں