کینیا: نیشنل پارک آگ کی لپیٹ میں
کینیا کے آبیڈا نیشنل پارک میں گذشتہ روز شروع ہونے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا
1774564
مشرقی افریقہ کے ملک کینیا کے آبیڈا نیشنل پارک میں گذشتہ روز شروع ہونے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔
کینیا محکمہ جنگلی حیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ جنگلات کا عملہ رضا کاروں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
بیان کے مطابق دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 100 کلو میٹر شمال میں واقع آبیڈا پارک میں ہفتے کے روز آگ لگی اور تیز ہوا کی وجہ سے مختصر وقت میں شدت اختیار کر گئی۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔