روس اگر امن چاہتا ہے تو یوکرینی سرحد سے فوج واپس بلائے:امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کہ بلنکن نے لاوروف سے کہا کہ اگر روس کا یوکرین پرحملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تو ماسکو کو سرحد پر تعینات اپنی فوج واپس بلا لینا چاہئے

1772070
روس اگر امن چاہتا ہے تو یوکرینی سرحد سے فوج واپس بلائے:امریکہ

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے فون پر بات کی۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، بلنکن نے لاوروف سے کہا کہ اگر روس کا یوکرین پرحملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تو ماسکو کو سرحد پر تعینات اپنی فوج واپس بلا لینا چاہئے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان پیشہ ورانہ اور دو ٹوک  باتیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں روس کی جانب سے مسلسل یہ یقین دہانی سن رہے ہیں کہ وہ حملے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہا ہے لیکن فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ، بھاری ہتھیاروں کی تنصیب اور سرحد کے قریب پیش قدمی، سمیت اس کا ہر عمل اس کے برخلاف نظر آ رہا ہے

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلینکن نے وزیر خارجہ لاوروف سے کہا کہ اگر صدر پوٹن حقیقاً جنگ یا حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے تو انہیں فوج اور ہتھیار واپس بلا لینے چاہئیں اور سنجیدہ گفتگو شروع کرنی چاہئے جس سے یورپ کی اجتماعی سلامتی میں اضافہ ہوسکے۔



متعللقہ خبریں