اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجویز،یورپی یونین نے بھی حمایت کر دی

بوریل نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کے نتیجے میں عالمی ادارہ قانون کی بالا دستی ،انسانی اقدار حقوق اور ان کے وقار کے تحفظ کا علمبردار بنے گا

2191779
اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجویز،یورپی یونین نے بھی حمایت کر دی

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات  اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے   اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجویز کا خیر  مقدم کیا ہے۔

 جوزف بوریل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے سلسلے میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔

 بوریل نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کے نتیجے میں عالمی ادارہ قانون کی بالا دستی ،انسانی اقدار حقوق اور ان کے وقار کے تحفظ کا علمبردار بنے گا ۔

 بوریل نے مزید کہا کہ  ان اصلاحات کے نتیجے میں نمائندگی و احتساب،مالی  چپقلش اور عالمی اقتصادی سست روی  کو بھی روکنے میں مدد ملے گی حتی سلامتی کونسل کے محدود ارکان  کی تعداد میں اضافہ بھی مختلف خطوں کی نمائندگی بہتر طریقے سے کرنے میں حوصلہ افزا  بنے گا۔



متعللقہ خبریں