جنوبی افریقہ کی پارلیمان میں آگ بھڑک اٹھی
جنوبی افریقہ میں خوفناک آگ نے پارلیمانی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے
![جنوبی افریقہ کی پارلیمان میں آگ بھڑک اٹھی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a07d/71cd/f7d2/61d16759b0df5.jpg?time=1718519426)
جنوبی افریقہ میں خوفناک آگ نے پارلیمانی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔
خبر کے مطابق۔ جنوبی افریقہ کی پارلیمان کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمانی عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔
فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی پارلیمان کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ پارلیمانی عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔