یوکرائن نے روس کے زیرِ حراست یوکرائنی شہریوں کی رہائی کے لئِے صدر ایردوان سے مدد کی درخواست کی ہے

صدر ولادی میر زلنسکی نے روس کے زیرِ حراست یوکرائنی شہریوں کی رہائی کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے مدد مانگی ہے: وزیر خارجہ دمترو کولیبا

1713159
یوکرائن نے روس کے زیرِ حراست یوکرائنی شہریوں کی رہائی کے لئِے صدر ایردوان سے مدد کی درخواست کی ہے

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر زلنسکی نے روس کے زیرِ حراست یوکرائنی شہریوں کی رہائی کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے مدد مانگی ہے۔

کولیبا نے اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کی مناسبت سے نیو یارک کے دورے کےدوران  صدر زلنسکی اورصدر ایردوان کے درمیان  دو طرفہ و بین الوفود مذاکرات کی یاد دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران زلنسکی نےکریمین تاتار نائب اسمبلی اسپیکر نریمان جلال سمیت 450  زیرِ حراست یوکرائینی شہریوں کی فہرست صدر ایردوان کو پیش کی ہے۔

کولیبا نے کہا ہے کہ زلنسکی نے صدر ایردوان سے درخواست کی ہے کہ وہ زیرِ حراست یوکرائینی شہریوں کی رہائی کے لئے صدر پوتن سے بات کریں۔

کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرائینیوں کو روس کی جیلوں سےنجات دِلوانا ہمارا فریضہ ہے۔



متعللقہ خبریں