"گریس " سمندری طوفان میکسیکو سے ٹکرا گیا،8 افراد ہلاک

خبر کےمطابق،اس سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشیں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں  آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1695135
"گریس " سمندری طوفان میکسیکو سے ٹکرا گیا،8 افراد ہلاک

ٹروپیکل طوفان گریس میکسیکو کے مشرقی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔

خبر کےمطابق،اس سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشیں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں  آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کا نشانہ میکسیکو کا خلیجی ساحل بنا جہاں متعدد دیہات شدید بارشوں اور  مٹی کے تودوں سے متاثر ہوئے۔

مقامی حکام کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے گزر جانے کے باوجود شدید بارشوں اور سیلابوں کے خطرات موجود ہیں، اس لیے وہ لوگ احتیاط برتیں۔

میکسیکو کے صدر آندریس مانویل لیپیز نے اپنی ٹویٹ میں مقامی افراد سے کہا ہے کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔



متعللقہ خبریں