روس: افغانستان میں صورتحال مستحکم ہے
طالبان نے عوامی نظم و نسق کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکی سفارتی عملے کی سلامتی کی ضمانت دی ہے: روس وزارت خارجہ
روس وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان بھر میں صورتحال مستحکم ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق دارالحکومت کابل اور افغانستان بھر میں حالات مستحکم ہیں۔ طالبان نے عوامی نظم و نسق کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنوں کے عملے کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم افغانستان کے تمام فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے اور صورتحال کے پُر امن حل کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
بیان میں کابل میں روسی سفارت خانے کے کاروائیاں جاری رکھنے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ افغانستان میں نئے اقتدار کے نمائندوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں "جنگ کے بعد قائم کیے جانے والے عسکری یونٹ کی قیادت ایک امریکی کرے گا، دعوی
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد، ایک سیکورٹی فورس کا تقرر کیا جائے گا
پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 300 سے متجاوز
1,182 مکانات مٹی تلے دب گئے اور 300 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے