دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد83070950 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1812233افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

1555506
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

 جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد83070950 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1812233افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22388118 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

 امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ2 لاکھ ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ50 ہزار سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد20216991ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7867419ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک350778 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 67 ہزار تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے21822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے نئے وائرس سے اب تک 20 افراد متاثرہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10267283 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد258747 ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 148774افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد76 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7619970 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے718249 فعال مریض ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد ایک لاکھ94 ہزار ہے۔ برازیل میں اب تک 6707781سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کی سائو پائولو ریاست کورونا وائرس کی وباسے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک14لاکھ 44ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ریاست میں اس مہلک وائرس سے 46 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں