کورونا "علامت بیداری" ہے، ہمیں مزید وباوں کے خلاف تیار رہنا ہوگا: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریسیوس نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا

1553768
کورونا  "علامت بیداری" ہے، ہمیں مزید وباوں کے خلاف تیار رہنا ہوگا: ڈبلیو ایچ او

 عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 کی آخری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا  جس میں کورونا وائرس کو" علامت بیداری" قراردےدیا گیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد اس سے زیادہ مہلک بیماریاں ہوسکتی ہیں، کورونا سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ بھی رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریسیوس نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

خبر کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک وبا پر سارا پیسہ لگا دیتے ہیں اور جب وہ ختم ہو جاتی ہے تو ہم بھی بھول جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے کہا کہ دنیا کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے ہمیں صحت عامہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

 ٹیڈ روس گیبریسیوس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی اہم وجہ بڑے بڑےاجتماعات ہیں۔

عالممی ادارہ صحت کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ جو افراد کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئیں وہ نہ صرف خود کو قرنطینہ کرلیں بلکہ ان کی دیکھ بھال کرنے والے بھی خود کو قرنطینہ کریں۔

ادارے کے حکام نے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے کورونا وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، عہدیداروں نےعزم کا اظہار کیا کہ ہم یہ جنگ ہار نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور کورونا وائرس کو شکست دینی ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں