آذری فوج 28سال بعد لاچین شہر میں داخل،جشن کا سماں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی ثالثی سے بحال ہوئی جنگ بندی کے بعد  کل بجر اور اعدام  اور اب   گزشتہ نصف شب لاچین سے بھی آرمینیا دست بردار ہو چکا ہے

1537316
آذری فوج 28سال بعد لاچین شہر میں داخل،جشن کا سماں

آذری فوج اٹھائیس سال بعد لاچین شہر میں داخل ہو گئی۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی ثالثی سے بحال ہوئی جنگ بندی کے بعد  کل بجر اور اعدام  اور اب   گزشتہ نصف شب لاچین سے بھی آرمینیا دست بردار ہو چکا ہے۔

آذری فوج نے ستائیس ستمبر سے آپریشن شروع کیا تھا جسکے نتیجے میں  چار شہر،چار قصبے اور 286 دیہات آزاد  کروا لیے تھے جس پر آرمینیا نے اپنی شکست قبول کر تےہوئے  آعدام،لاچین اور کلبجر  کے علاقوں کو خالی کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

 آرمینی فوج بیس نومبر کو آعدام سے اور پچیس نومبر کو کل بجر سے نکل گئی تھی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں