عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے بارے میں اہم خبر سنا دی

ڈاریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیوس نے کہا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی

1504327
عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے  بارے میں اہم خبر سنا دی

عالمی ادارہ صحت  نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں سال کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی ہے۔

ادارے کے ایگزیکٹوبورڈ کے دو روزہ اجلاس کے اختتامی مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیوس نے کہا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں