باغی لیڈر حفتر کا فوجی قافلہ اللود شہر کی جانب بڑھ رہا ہے: لیبیائی فوج کو تیار رہنےکا حکم

لیبیائی فوج کے ترجمان محمد قنونو نے بتایا ہے کہ  حفتر ملیشیا نے اس سے قبل 5 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے  جس پر ہم نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے

1487561
باغی لیڈر حفتر کا فوجی قافلہ اللود شہر کی جانب بڑھ رہا ہے: لیبیائی فوج کو تیار رہنےکا حکم

 لیبیائی فوج کے مطابق، مشرقی علاقوں میں ناجائز باغی لیڈر جنرل خلیفہ حفتر  ملیشیا کے 80 ٹرکوں پر مشتمل فوجی قافلہ جفرا نامی شہر کی جانب  بڑھ رہا ہے۔

 لیبیائی فوج کے ترجمان محمد قنونو نے بتایا ہے کہ  حفتر ملیشیا نے اس سے قبل 5 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے  جس پر ہم نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 وزیراعظم فاَئز السراج  اور جنرل حفتر کے سیاسی اتحادی تبروک کی ایوان نمائندگان مجلس  کے صدر عقیلہ صالح نے 21 اگست کو جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

اس جنگ بندی  میں   سیرتہ اور جفرا کو اسلحے سے پاک کرنے اور تیل کی ملکی پیداوار  اور اس کی برآمدات کے دوبارہ آغاز سمیت  غیر ملکی  اجرتی فوجیوں کے ملک سے انخلا اور صدارتی کونسل اور عام انتخابات   کا انعقاد اگلے سال مارچ میں کروانے کا معاہدہ شامل  ہے۔

 



متعللقہ خبریں