اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیوں کا امریکی مطالبہ رد کر دیا

اقوام متحدہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ رکنی سلامتی کونسل اس حوالے سے اتفاق نہیں کرتی لہذا امریکہ کو یہ مطالبہ ترک کر دینا چاہیے

1479549
اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیوں کا امریکی مطالبہ رد کر دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف تمام پابندیاں بحال کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ رکنی سلامتی کونسل اس حوالے سے اتفاق نہیں کرتی لہذا امریکہ کو یہ مطالبہ ترک کر دینا چاہیے۔

 یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت اس وقت انڈونیشیا کے پاس ہے جبکہ سلامتی کونسل کے تیرہ اراکین نے امریکی مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

ان کے مطابق امریکہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری سمجھوتے سے الگ ہو گیا تھا لہذا وہ معاہدے میں تبدیلیوں کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

 



متعللقہ خبریں