امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھائی وفات پا گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیو یارک میں زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گئے

1473702
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھائی وفات پا گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیو یارک میں زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔

بہتر سالہ رابرٹ ٹرمپ کے بارےمیں جاری کردہ تحریری بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ " میں نہایت افسوس  کے ساتھ کہتا ہوں کہ میرا شاندار بھائی رابرٹ آج رات وفات پا گیا ہے۔ وہ صرف میرا بھائی ہی نہیں بہترین دوست بھی تھا۔ مجھے تمھاری کمی شدت سے محسوس ہو گی لیکن ہم یقیناً ایک دن دوبارہ سے ملیں گے"۔

واضح رہے کہ رابرٹ ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے اور کچھ عرصے سے نامعلوم علالت کی وجہ سے زیرِ علاج تھے۔

کچھ عرصہ قبل انہیں مین ہٹن میں نیو یارک ۔پریسبائٹرین ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور صدر ٹرمپ کل ان کی عیادت کےلئے گئے تھے۔

رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کے بارے میں حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں