صدرِ ایران: ملک میں ابتک اڑھائی کروڑ انسان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

ایک دن میں ہندوستان میں 671 افراد وائرس کا نشانہ بن گئے

1457398
صدرِ ایران: ملک میں ابتک اڑھائی کروڑ انسان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

ہندوستان میں گزشتہ ایک دن میں 671  افراد کے موت کے منہ میں جانے سے مجموعی جانی نقصان 26 ہزار 173 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 ہزار کے اضافے سے 13 لاکھ 9 ہزار تک ہو گئی۔

13 ہزار 791 افراد کے ہلاک ہونے والے ایران میں  صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک تقریبا ً اڑھائی کروڑ افراد کووڈ۔19 کی زد میں آچکے ہیں۔ آئندہ کے مہینوں میں مزید 3 تا ساڑھے 3 کروڑ اس  سے متاثر ہونے  کے خطرے سے دو چار   ہیں۔ صدر روحانی نے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے  وبا کے خلاف جدوجہد میں معاون ہونے کی اپیل کی ہے۔

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 124 اموات اور 6 ہزار 234 نئے  کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  ملک میں ابتک 7 لاکھ 66 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چین میں  کل 22 افراد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

294 اموات ہونے والے جنوبی کوریا میں   مزید 39 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کل 37 اموات اور 2 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار ہے۔

بنگلہ دیش میں کورونا گراف بلندی کی جانب مائل ہے، گزشہ 24 گھنٹوں میں 51 اموات اور 3 ہزار 34 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر عرب ممالک میں کورونا سے اموات کی  تعداد:عمان :298، کویت:404، متحدہ عرب امارات:337، قطر:153۔

خطہ افریقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 370 افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار 489 نئے مریضوں کا تعین ہوا ہے۔

جنوبی افریقہ  میں ابتک 4 ہزا ر 669، مصر میں 4 ہزار 120م الجزائر میں 1 ہزار 52 افراد وائرس کی بھینٹ  چڑھ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں