ہندوستان نے کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ایران  میں کل ریکارڈ اموات ہوئی ہیں، مزید 163 افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 11 ہزار 571 تک جا پہنچا۔ ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں

1449801
ہندوستان نے کورونا وائرس  کے مریضوں کے اعتبار سے روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرین موجود ہونے والے تیسرے نمبر کے ملک ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 425 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 19 ہزار 603  جبکہ 24 ہزار 248 نئے کیسسز کے ساتھ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

 چین میں کل محض 8 نئے واقعات کا تعین ہوا ہے۔

ایران  میں کل ریکارڈ اموات ہوئی ہیں، مزید 163 افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 11 ہزار 571 تک جا پہنچا۔ ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 مریضوں کے جان کی بازی ہارنے والے سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 916 جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار تک ہو گئی۔

بنگلہ دیش میں بھی جانی نقصان میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ابتک 2 ہزار 52 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تو 1 لاکھ 63 ہزار مہلک وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

مصر میں کل مزید 63 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جس کے بعد کل 3 ہزار 343 افراد وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں تو 76 ہزار کے قریب کورونا میں مبتلا ہیں۔

عراق میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 105 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، 2 ہزار 125 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 61 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ماداگاسکر  کے دارلحکومت انتانا ناریوو میں کورونا کے نئے کیسسز سامنے آنے  کے بعد دوبارہ سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا اعلان کیا  گیا ہے۔

خطہ افریقہ میں ایک دن میں 279 افراد کورونا سے شکست کھا گئے ہیں تو اس خطے میں مجموعی جانی نقصان 11 ہزار 395 ہو گیا ہے۔ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے۔

جنوبی افریقہ میں 3  ہزار 199 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں تو یہاں پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 97 تک جا پہنچی ہے۔

انڈونیشیا میں  ایک دن میں 82 افراد کورونا سے شکست کھا گئے ، ملک میں جانی نقصان 3 ہزار 171 جبکہ متاثرین کی تعداد 64 ہزار کے قریب ہے۔

 



متعللقہ خبریں