چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

بھارت میں کورونا کا پھیلاؤ جوں کا تو ں جاری ہے، ایک دن میں 321 افراد جان کی بازی ہار گئے

1436169
چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

 6 ہزار 634 جانی نقصان  اور 83 ہزار 132 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے والے   ملک عوامی جمہوریہ چین میں دارالحکومت بیجنگ میں  وائرس  کی بنا پر بند کیے جانے والے شین فادی بازار کے قرب و جوار کے  علاقوں میں مقیم 46 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بھارت میں کورونا کا پھیلاؤ جوں کا تو ں جاری ہے، ایک دن میں 321 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 9 ہزار 520 تک  جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار ہو گئی۔

ایران میں یومیہ اموات ایک بار پھر ایک سو کی حد کو عبور کر گئیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 472 کیسسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار  سے بھی بڑھ گئی۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں کووڈ۔19 پر اہم سطح پر قابو پا لیا گیا ہے تا ہم 5 شہر ریڈ زون  کے زمرے میں آتے ہیں، اسوقت ملک میں دوسری لہر  زیرِ بحث نہیں۔ موجودہ اعداد و شمار پہلی لہر کا  ہی دوام ہیں۔

1 ہزار 171 اموات ہونے والے بنگلہ دیش میں کل 32 افراد وائرس سے شکست کھا گئے اور 3 ہزار 141 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد 4 ہزار 233 نئے واقعات کا تعین ہوا ہے تو ملک میں مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار کے قریب ہے۔

آذربائیجان میں  کچھ عرصے سے وائرس کنٹرول میں رہنے کے بعد اب دوبارہ سے زورپکٹرتا دکھائی دیتا ہے۔

بیلا روس میں وائرس سے 308 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو متاثرین کی تعداد 54 ہزار ہے۔

73 جانی نقصان اور ساڑھے 14 ہزار وائرس زدہ موجود ہونے والے قزاقستان میں  وزیر صحت یلجان بر تانوف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

خطہ افریقہ میں 6 ہزار 481 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے متجاوز ہے۔ خطے میں 1575 اموات کے ساتھ مصر سرِ فہرست ہے تو اس کے بعد 1480 جانی نقصان کے ساتھ جنوبی افریقہ ہے۔  الجزائر میں 767، سوڈان میں 459 اور نائجیریا میں 420 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں۔

مشرق وسطی کے  بیشتر ممالک میں کورونا کیسسز اور اموات کی شرح میں نمایاں حد تک کمی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں