ایشیا اور افریقہ میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کا عمل بدستور جاری

چین میں 20 کروڑ طلبا و طالبات نے تعلیمی سرگرمیاں حفاظتی تدابیر کے ساتھ شروع کر دیں

1435170
ایشیا اور افریقہ میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کا عمل بدستور جاری

4 ہزار 634 ہلاکتیں ہونے والے چین میں 20 کروڑ سے زائد طلبا و طالبات نے حفاظتی تدابیر کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی  ہیں۔

ایک دن میں مزید 389 اموات رپورٹ ہونے والے بھارت میں کورونا کی پیک کا تا حال تعین نہیں ہو سکا ، ملک میں 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

ایران میں اموات  اور یومیہ کیسسز کی شرح دو ماہ قبل کی صورتحال کو لوٹ گئی ہے، ملک میں 8 ہزار 659 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو مجموعی  طور پر 1 لاکھ 83 ہزار افراد میں کورونا پایا گیا ہے۔

ایک دن میں مزید 46 افراد کی ہلاکتوں سے بنگلہ دیش میں مصدقہ کیسسز بڑھتے ہوئے 82 ہزار کے قریب پہنچ گئے۔

سعودی عرب  میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا عمل جاری ہے، ملک میں 1 لاکھ بیس ہزار مریض وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

افریقہ میں وائرس کے مرکز جنوبی افریقہ میں مزید 70 اموات سے جانی نقصان 1300 سے متجاوز جبکہ  متاثرین کی تعداد 62 ہزار ہو گئی۔

افریقہ بھر میں 6 ہزار 80 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔

عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 مریض وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے ملک میں 18 ہزار کےقریب مریض ہیں۔



متعللقہ خبریں