جارج فلائیڈ کا واقع باعثِ شرم ہے، صدر ٹرمپ

سیٹل کو انارشیوں  کے قبضے میں جانے کی اجازت  نہیں دی جائیگی

1434819
جارج فلائیڈ کا واقع باعثِ شرم ہے، صدر ٹرمپ

متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلد ٹرمپ نے اطلاع دی ہے کہ سیٹل  پر انارشیوں کے قبضے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ افریقی نژاد جارج فلائیڈ کی پولیس تشدد سے ہلاکت  کے بعدمظاہرین کے ایک گرو ہ کی جانب سے سیٹل  کو خود مختار علاقہ قرار دینے کے اعلان کے بارے میں اپنے جائزے  پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹل کو انارشیوں  کے قبضے میں جانے کی اجازت  نہیں دی جائیگی۔  انہوں نے ریاست کے گورنر اور بلدیہ میئر کے مطلوبہ سطح پر سخت گیر موقف نہ اپنے کا مورد الزام بھی ٹہرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کو اس مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔   وگرنہ حکومت لازمی اقدامات اٹھائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے  فلائیڈ کے قتل کی ویڈیو دیکھی ہے،  یہ واقع در حقیقت باعثِ شرم ہے۔

انہوں نے دالاس میں افریقی نژاد معاشروں کے نمائندوں کے ساتھ گول میز کانفرس میں نسل پرست بحث  کے بارے میں  کہا کہ  یہ چاہے جہاں کہیں بھی کیوں نہ ظہور پذیر ہو ہمیں اس تنگ نظری اور مفروضات کے خلاف یکجا ہونا ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں