ٹویٹر آزادی اظہار کا مخالف ہے:ٹرمپ کی برہمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر بھی برہم ہو گئے ہیں جبکہ ان کا ٹیوٹر پر ہی کہنا ہے کہ سوشل ویب سائٹ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ رہی ہے لیکن امریکی صدر کی حیثیت سے میں ٹویٹر کو ایسے نہیں کرنے دوں گا

1424328
ٹویٹر آزادی اظہار کا مخالف ہے:ٹرمپ کی برہمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر بھی برہم ہو گئے ہیں اور انھوں نے سوشل ویب سائٹ کو آزادئ اظہار کا مخالف قرار دے دیا۔
خبرکے مطابق، صدر ٹرمپ نے اب ٹویٹر کو نشانہ بنا لیا ہے اس سے قبل گزشتہ دنوں وہ مسلسل عالمی ادارہ صحت کو نشانہ بناتے رہے ہیں، انھوں نے سوشل ویب سائٹ سے متعلق کہا کہ ٹویٹر آزادئ اظہار کا گلا گھونٹ رہا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بیان ٹویٹر ہی پر جاری کیا۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سوشل ویب سائٹ آزادی اظہار  کا گلا گھونٹ رہا ہے لیکن امریکی صدر کی حیثیت سے میں ٹویٹر کو ایسے نہیں کرنے دوں گا۔
ٹرمپ نے یہ الزام بھی لگایا کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم میں مداخلت کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف ٹویٹر نے ووٹنگ فراڈ کے الزامات پر مبنی ٹرمپ کے ٹویٹ بے بنیا دقرار دیے، ووٹنگ فراڈ کے ٹویٹ پر ٹویٹر نے صارفین کے سامنے حقائق بھی رکھ دیے، ٹرمپ نے کرونا وبا کے دوران ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو بھی فراڈ قرار دیا تھا۔
امریکی صدر کے الزامات کا سلسلہ یہاں نہیں رکا بلکہ انھوں نے گورنر کیلی فورنیا پر لاکھوں بیلٹ پیپرز تقسیم کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔



متعللقہ خبریں