دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اب مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد میں ایک دن کے دوران سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

1419286
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار 671 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 27 ہزار 34 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اب مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد میں ایک دن کے دوران سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران قرنطینہ سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر قید بھی ہوسکتی ہے۔

یران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 937 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 18 ہزار 392 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 947 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 302 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 41 ہزار 927 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 903 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 29 ہزار 140 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 11 ہزار 884 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں